کراچی(این این آئی)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے امجد صابری کے اہل خانہ کی مالی امداد کے لئے 1 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے جبکہ مقتول کی اہلیہ کو سرکاری ملازمت دینے کا حکم بھی دے دیاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے امجد صابری کے اہل خانہ کی امداد کے لئے ایک کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مالی امداد کا چیک فوری طور پر امجد صابری کے ورثا کے حوالے کیا جائے۔ وزیر اعلی سندھ نے چیف سیکرٹری کو امجد صابری کی اہلیہ کو ملازمت دینے کا حکم بھی دیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے ہدایت کی کہ امجد صابری کی اہلیہ کی تعلیمی اسناد کا جائزہ لے کر انہیں سرکاری ملازمت فراہم کی جائے۔