اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو لہو لہان کر دینے والے سانحہ کوئٹہ میں جہاں صحافیوں اور وکلاء کی شہادت ہوئی وہیں ٹیلی ویژن کے سینئر ادکار اشرف سلہری بھی جاں بحق ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق اشرف سلہری ہائیکورٹ کے ایڈووکیت بھی تھے اور وہ وکالت کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتے تھے۔ اشرف سلہری دھماکے کے وقت دیگر وکلاء کے ساتھ سول ہسپتال میں موجود تھے۔ اشرف سلہری نے پی ٹی وی کوئٹہ سنٹر سے درجنوں ڈراموں میں اہم کردار ادا کئے۔ اشرف سلہری نے عید کے خصوصی ڈرامے ’’عید ہلچل‘‘ میں آخری بار اداکاری کی تھی۔ اشرف سلہری کی شہادت پر فنکاروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار بھی کیا ہے۔