جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

5 سالوں کے دوران صدر پاکستان نے سزائے موت کے تمام مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کیں ٗوزارت داخلہ

datetime 15  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران صدر پاکستان نے سزائے موت کے تمام مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کیں۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا کہ 5 برسوں میں سزائے موت کے دوران موجودہ و سابق صدور کو 513 قیدیوں نے رحم کی اپیلیں صدر کو بجھوائیں تاہم صدر پاکستان نے تمام اپیلوں کو مسترد کردیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق اس وقت بھی سزائے موت سے متعلق 13 کیس صدر مملکت کے فیصلے کے منتظر ہیں جبکہ وزارت داخلہ کے پاس سزائے موت کی 38 اپیلیں زیر التواء ہیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ میں سیف سٹی اسلام آباد منصوبے سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد سیف سٹی کا منصوبہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے جو رواں ماہ کے آخر میں مکمل فعال ہوجائیگا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کے مطابق سیف سٹی اسلام آباد کا منصوبہ 124 ملین ڈالرکی لاگت سے مکمل ہوگا جبکہ منصوبے پر 9.53 ارب روپے کے علاوہ 4 ارب ڈیوٹیوں اور ٹیکس کی مد میں ادا کیے جاچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…