پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

پانامہ لیکس پرچیف جسٹس کی سربراہی میں چوبیس اپریل سے قبل کمیشن کافیصلہ کرلیاجائے ٗشیخ رشید احمد

datetime 15  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پانامہ لیکس پرچیف جسٹس کی سربراہی میں چوبیس اپریل سے قبل کمیشن کافیصلہ کرلیاجائے ٗحکمران سچے ہیں توکمیشن بنائیں ورنہ انہیں جاناہوگا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے مسئلہ کو حکومت نے گھمبیر بنا دیا ہے ٗیہ تاثر دیا حارہاہے کہ ماورائے آئین حکومت کو گرا دیا جائیگا حکومت پریشان ہے اور وزیراعظم ہاؤس میں عجیب سماں ہے۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے معاملے میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، یہ بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ وزیراعظم کو مشورہ ہے کہ آرام کریں آدھا آدھا گھنٹہ قوم سے خطاب نہ کریں ٗتمام جماعتیں اور عوام انکے ساتھ بھی ہوئیں تو بھی ان کو استعفیٰ دے کر جانا ہوگا ٗفیصلہ ایوان میں ہونا ہے برطانیہ میں نہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ پی ٹی آئی کویوم تاسیس کی اجازت دینا خوش آئند ہے، چوہدری نثار نے اچھا فیصلہ دیا ہے ۔ بھارتی خفیہ ایجنسی راکے ایجنٹ کلبھوشن یادیوسے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کلبھوشن کے حوالے سے ایک بات بھی نہیں کی۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…