لاہور( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان میں انتشار اور افراتفری چاہتے ہیں،سی پیک کو ناکام بنانے کے لئے بھارت اور عمران ایک پیج پر ہیں۔عمران خان کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی ہوسِ اقتدار اور ہٹ دھرمی نے جمہوریت کو کمزور کیا ہے ، پی ٹی آ کی اپنی گود بد دیانت افراد سے بھری ہوئی ہے ۔دروغ گو اور نظریاتی بد دیانتی میں عمران خان کا کو ئی ہم پلہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اخلاقی گراوٹ میں لتھڑے ہوئے لوگ کس منہ سے وزیرِ اعظم پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن بننے دیا جائے تحقیقات شفاف اور بے لاگ ہوں گی ۔اپنے خلاف ثبوت ملنے پر بھی شرمندہ نہ ہونے والا دوسروں سے الزامات پر استعفے مانگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مطالبات منوانے کے لیے گھراؤ جلاؤ کی بجائے اسمبلی اور عدالت کا راستہ اختیار کرے۔حکومت کو دھمکیوں اور دھرنوں سے بلیک میل کرنے کی سازش پھر ناکام ہو گی ۔