اسلام آباد(نیوزڈیسک)شاہ محمودقریشی کے گروپ بندی کے الزامات،جہانگیر ترین کا بھی ردعمل سامنے آگیا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انہوں نے کھل کر تحریک انصاف میں دھڑے بندی کی تصدیق کرتے ہوئے جہانگیر ترین اور چودھری سرورپر سنگین الزامات کی بوچھاڑ کردی ،شاہ محمود قریشی نے چوہدری سرورپر خود کو ہٹانے کی سازش کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چوہدری سرور چاہیں بھی تو مجھے نہیں ہٹا سکتے اگر ایسا وقت آگیا کہ مجھے جہانگیرترین اورچوہدری سرور سے ٹکٹ لینے کی ضرورت پڑی تو میں سیاست ہی چھوڑ دوںگا، شاہ محمودقریشی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے محتاط انداز میں ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے انہوں نے ٹویٹ کی کہ مجھے شاہ محمودقریشی کی باتیں سن کر افسوس ہوا،
I was sorry to hear SMQ’s outburst. I am sure he didn’t mean it as this is the time for PTI to close ranks.
تحریک انصاف کے کنونشن سے خطا ب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کو مجھ پر مکمل اعتماد ہے مجھے دو مرتبہ وائس چیئرمین منتخب کیاگیا انہوں نے انتباہ کیا کہ دھڑے بندی اور نظریہ بندی میں تمیز کرنا پڑے یگ خدا گواہ ہے کہ میں نے کبھی بھی دھڑے بندی نہیں کی جب کہ مجھ پر یہ الزام لگایاجاتاہے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی عزت کرتاہوں لیکن جہانگیرترین یا چوہدری سرور کے آگے ٹکٹ کے لئے ہاتھ کبھ ینہیں پھیلاﺅںگا اگر ایسی نوبت آگئی تو سیاست ہی چھوڑدوںگا ۔
شاہ محمودقریشی کے گروپ بندی کے الزامات،جہانگیر ترین کا بھی ردعمل سامنے آگیا
10
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں