اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزر شید نے کہاہے کہ تین سال سے عمران خان یہی باتیں سن رہے ہیں ٗ پی ٹی آئی کے سربراہ کی ہاں میں ہاں کوئی نہیں ملاتا ٗ عمران خان خود ہی مدعی ٗ منصف اور خود ہی کوتوال بھی بننا چاہتے ہیں ٗ پچھلا کمیشن چیف جسٹس کی سربراہی میں بنا تھا عمران خان نے کیا اسے تسلیم کیا ؟عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہاکہ 3سال سے عمران خان کی یہی باتیں سن رہے ہیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ کمیشن چیف جسٹس کی سربراہی میں بنا تھا عمران خان نے کیا اسے تسلیم کیا ؟انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ہاں میں ہا ں کوئی نہیں ملاتا ان خان عدالت کی سزا ماننے کو بھی تیار نہیں ہوتے انہوں نے کہاکہ عمران خان خود ہی مدعی ،منصف اور خود ہی کوتوال بھی بننا چاہتے ہیں پرویز رشید نے کہاکہ ابھی تو ایک چیف جسٹس کے فیصلے کو عمران خان نے نہیں مانا ٗپچھلا کمیشن چیف جسٹس کی سربراہی میں بنا تھا عمران خان نے کیا اسے تسلیم کیا ؟پرویز رشید نے کہاکہ پسینہ خشک ہونادور کی بات پیسے مانگتے مانگتے مزدوروں کا خون بھی خشک ہوگیا۔پرویز رشیدنے کہاکہ عمران خان اسلامی تعلیمات دے رہے تھے ،جبکہ مزدوری دو سال سے ادا نہیں کی ٗ عمران خان کا دہرا کردار ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان دھرنا ٹو لگائیں گے تو اسے بھی دیکھ لیں گے عمران خان سب کو اپنا مخالف بنا بیٹھے اور سب انہیں اپنا مخالف سمجھتے ہیں عمران خان گڑھادوسروں کیلئے کھودتے ہیں،خوداسی میں گرگئے