اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا پنجاب میں حکومت کو جھٹکادینے کا فیصلہ

datetime 10  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)تحریک انصاف کا پنجاب میں حکومت کو جھٹکادینے کا فیصلہ، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے پانامہ لیکس کے معاملے پر آئندہ ہفتے تمام پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس طلب کر لیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق، جماعت اسلامی، عوامی تحریک، مجلس وحدت المسلمین کے نمائندے شریک ہونگے، اجلاس میں پانامہ لیکس کے بعد کی ملکی صورتحال اور اپوزیشن کے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جا ئے گا۔ پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پانامہ لیکس چند روز کا ڈرامہ نہیں حکمرانوں کے گلے کی مستقل ہڈی ہے کیونکہ قوم کو مقروض بنا کر بیرون ملک اربوں ڈالر کی جائیداد بنانا سنگین قومی جرم ہے، پانامہ لیکس سازش نہیں غریب عوام کی آہ اور اللہ کی پکڑ ہے، اور اگر وزیراعظم یہ حقیقت نہ مانیں اور سازش قرار دینے پر ہی بضد ہیں تو وہ سازشی اپنے گھر میں تلاش کریں۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی شمروک اور چینڈرون جرسی نامی دو آف شور کمپنیوں کے انکشاف کے بعد انہیں اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہبازشریف بار بار کہتے ہیں کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو مجھے الٹا دیں لیکن وہ سستی روٹی سکیم، یوتھ پروگرام میں ہونیوالی اربوں کی مالی بے ضابطگیوں پر خاموش کیوں ہیں، اسکا حساب کون دیگا جو انکے وزیرمشیر انکی ناک کے نیچے کرپشن کرتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…