اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں 5کروڑ 90لاکھ افراد باضابطہ طور پر غریب قرار

datetime 8  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان میں 5 کروڑ 90 لاکھ سے زائد افراد کو باضابطہ طور پر غریب قرار دیدیا گیا ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پہلے ملک میں آبادی کے لحاظ سے ہر 10 میں سے ایک شخص غریب تھا اور اب یہ تعداد بڑھ کر 3 ہو چکی ہے۔ وزارت منصوبہ بندی اور مالیات کی جانب سے بین الاقوامی ترقیاتی اداروں کی موجودگی میں تیار کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خط غربت سے نیچے رہنے والے افراد کی تعداد میں ایک دم حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ملک میں غریب افراد کی تعداد 2 کروڑ سے بڑھ کر 5 کروڑ 90 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان نے غربت کے باضابطہ تعین کے روایتی طریقہ کار کے تحت غذا سے حاصل ہونے والی توانائی کو تبدیل کر کے اسے بنیادی ضروریات کی لاگت سے موازنہ کیا ہے تاکہ ملک میں غربت کی ذیادہ حقیقی تصویر بیان کی جاسکے تاہم حکومت نے بیروزگاری کی مروجہ اور پرانی تعریف نہیں بدلی جس کے تحت ملک میں بیروزگاری کی شرح 5.9 فیصد ہے۔اس نئے طریقہ کار کے تحت سال 2013 اور 2014 میں غربت کی شرح 29.5 فیصد قرار پائی جب کہ پرانی طریقہ کار کے تحت یہ شرح 9.3 فیصد تھی۔ اس بات کا انکشاف وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کیا ہے۔ اسی تناسب سے سال 2001 میں ملک میں غربت کی شرح 34 فیصد کی بجائے 64.3 فیصد تھی۔اس صورت حال کے باوجود وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا اصرار ہے کہ ملک میں شرح غربت میں کمی واقع ہوئی ہے خواہ کوئی بھی فارمولا اختیار کیا جائے۔ اسحاق ڈار کے مطابق اس طرح پرانے طریقہ کار کے تحت ملک میں غربت میں 25 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کے ذریعے ہی غربت میں کمی واقع ہوئی ہے۔نئی تعریف کے تحت ملک کے شہری علاقوں کی 20 فیصد اور دیہی علاقوں کی 33 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے۔اسی طرح ملک کے 76 لاکھ گھرانے غریب قرار پائے جب کہ پرانی تعریف کے تحت ان کی تعداد صرف 30 لاکھ تھی۔ اس کیعلاوہ مزید 2 کروڑ لوگ ایسے ہیں جو غربت کے قریب قریب ہیں اور کوئی بھی سانحہ انہیں خطِ غربت کے نیچے دھکیل سکتا ہے۔اس موقع پر عالمی بینک کے صدر پیچاموتھو الانگووان نے کہا کہ پاکستان جیسے ملک کی جانب سے غربت کے نئے معیار کو تسلیم کرنے سے نہ صرف غربت کو سمجھنے میں مدد ملے گی بلکہ اسے دور کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ غربت کے خاتمے کے لئے ٹھوس قدم اٹھائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…