جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پاناما لیکس کے انکشافات ، وزیر اعظم کے خلاف پہلا فیصلہ آگیا

datetime 8  اپریل‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے پاناما لیکس کے انکشافات پر وزیر اعظم کے خلاف کارروائی کے لئے تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیدیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی ۔تحریک انصاف کے گوہرنوازسندھو سمیت دیگر شہریوں نے درخواستیں دائرکررکھی تھیں جن میں مبینہ طور پر وزیراعظم اورکالا دھن رکھنے والے دیگرسیاستدانوں کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو عدالت کو بتایا گیا کہ اسی نوعیت کی مزید درخواستیں دائر کی گئی ہیں جس پر جسٹس شاہد وحید نے پاناما لیکس کے انکشافات کے بارے میں تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ تمام درخواستوں پر 11اپریل کو سماعت کی جائے گی ۔ درخواست میں تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو نے یہ موقف اختیار کیا کہ پاناما لیکس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ وزیر اعظم اور خاندان کے افراد نے غیر قانونی طور پر سرمایہ بیرون ملک منتقل کیا ہے اس لیے نیب کو وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے ارکان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…