اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

این اے 267میں امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کردی گئی

datetime 8  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بولان (این این آئی)ضمنی الیکشن حلقہ این اے267کچھی کم جھل مگسی16امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کردی گئی سیاسی اور آزاد امیدواروں کو انتخابی نشانات بھی الاٹ کر دیئے گئے۔پی ٹی آئی کے سرداریار محمد رند کا انتخابی نشان بلا جبکہ پی ایم ایل این کے نوابزادہ خالد مگسی کا انتخابی نشان شیر ہوگا۔اصل مقابلہ بھی مذکورہ امیدواروں کے درمیان ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن حلقہ این اے267کے سلسلے میں ریٹرنگ آفیسر این اے 267کچھی کم جھل مگسی محمد احسن نے 16امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کر دی جنہیں انتخابی نشانات بھی الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔سیاسی اور آزاد امیدواروں میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواردارسردار یار محمد رند کو بلا،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نوابزادہ خالد حسین مگسی کو شیر،نیشنل پارٹی کے سردارزادہ میر حسین احمد بنگلزئی کو آری،جمیعت علماء اسلام (ف)سید ارشد الدین شاہ کتاب ،آزاد امیدواروں میں خادم حسین بنگلانی کو بیل،میر غلام مرتضیٰ جاموٹ کو ہرن،وڈیرہ شہباز خان سمالانی اور دیگر کے نام شامل ہیں تاہم اصل،کانٹے دار مقابلہ دو روایتی حریف پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سردار یار محمد رند اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نوابزادہ میر خالد حسین مگسی کے درمیان ہوگا اب دیکھنا یہ ہے کہ اٹھائیس اپریل کو جیت کا تاج کو اپنے سر پر لیگا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…