اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں چیف شماریات آصف باجوہ نے مردم شماری کو فوج کی دستیابی سے مشروط کر دیا اگر پاک فوج کے جوان سیکورٹی کے لیے دستیاب نہ ہوئے تو مردم شماری میں تاخیر کا خدشہ ہے وزارت خزانہ حکام نے یورو بانڈز خریدنے والوں کی لسٹ کو خفیہ قرار دے دیا قانون کے مطابق یورو بانڈز خریدنے والوں کے نام نہیں بتا سکتے نیب کے چیرمین کی کمیٹی میں حاضری کے لیے خط لکھنے کا ٖفیصلہ کیا گیا ہے کمیٹی نے نیب حکام کو مضاربہ سیکنڈل سے حاصل ہونے والی رقم متاثرین میں تقسیم کرنے کی ہدایت کردی ۔قائمہ کمیٹی نے شفاء میڈیکوز کے کیس کو نیب کے حوالے کرنے کی سفارش کی ہے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا جلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا کی زیر صدارت بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤ س میں منعقد ہوا۔اجلاس میں نیشنل بنک آف پاکستان میں پروموشن کے حوالے سے پالیسی و طریقہ کار ،نیشنل بنک آف پاکستان کی بنگلہ دیش برانچ میں ہونے والے فراڈ ،مداربہ کمپنیوں کے خلاف نیب کی طرف سے کی گئی کاروائی ،مردم شماری میں نادرہ کے کردار کے علاوہ فاٹا میں مردم شماری کیلئے وزارت سیفران سے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیااجلاس میں یورو بانڈز ، یو ایس بانڈز اور حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ دی ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے گذشتہ برس500ملین ڈالر کے یورو بانڈز جاری کیے ہیں یورو بانڈز آٹھ اعشاریہ دو پانچ فیصد کی شرح سود سے جاری کیے گئے ہیں وزارت خزانہ حکام نے بتایا کہ قانون کے مطابق یورو بانڈز خریدنے والوں کے نام نہیں بتا سکتے۔نیشنل بنک آف پاکستان کی بنگلہ دیش برانچ میں ہونے والے فراڈ کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ این بی پی نے 1994میں بنگلہ دیش میں کام شروع کیا ۔2008میں تین نئی برانچیں قائم کی گئیں ذیادہ تر ملازمین بنگلہ دیشی ہیں ۔لوگوں نے 170ملین کے قرضے حاصل کر کے واپس نہیں کرائے ۔انکوائری کر لی گئی ہے اب ملوث لوگوں کے خلاف تفتیش شروع کر دی جائے گی۔جس پراراکین کمیٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہاکہ 1994سے کام ہو رہا ہے2013 میں یہ ظاہر کیا گیا بیلنس شیٹ بھی غلط تیا رکی گئی ہے جس پر صدر این بی پی نے کہا کہ سٹیٹ بنک سے بھی بات کی ہے۔600لوگوں کے اکاوئنٹس تھے جنہوں نے ادھار لئے تھے اس حوالے سے ہمیں تین رپورٹیں آئی تھیں ۔اب یہ کیس بورڈ کی منظوری کے بعدنیب کے حوالے کر دیاگیا ہے۔ بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں ا و رکوشش کی گئی ہے کہ آئندہ ایسے معاملات نہ ہو سکیں جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس حوالے سے جو بھی پیش رفت ہو قائمہ کمیٹی کو تفصیل سے آگاہ کیا جائے۔مداربہ کمپنیوں کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل نیب نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ اس حوالے سے 76کیسز سامنے آئے ہیں۔تمام کیسز کی سکروٹنی کرنے کے بعد یہ پتہ چلا ہے کہ متعلقہ کمپنیاں مداربہ کے نام سے رجسٹر ڈہی نہیں ہیں وہ مختلف کمپنیوں کے نام سے رجسٹر ہیں۔25کمپنیوں کے خلاف کیس شروع کر دیا ہے 24ارب روپے 30400 لوگوں سے لوٹے گئے ہیں ۔بڑی کمپنیوں کے لوگوں کو پکڑ لیا گیا کچھ لوگ پیسے دینے کو تیار ہیں نیب نے700ملین ریکور بھی کر لئے ہیں اور13 ارب روپے کے اثاثے منجمند کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذیادہ تر رقم بنکوں کے ذریعے آئی ہے ا سلام آباد میں متعلقہ کمپنیوں کے گھروں او رپلازوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے ۔ جس پر چیئرمین کمیٹی و اراکین کمیٹی نے نیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیب متاثرین کے ریلیف کیلئے ذیادہ سے ذیادہ اقدامات اٹھائے ۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب کی کاوش اچھی ہے اس کو مزید بہتر کیا جائے اور جن لوگوں کے پیسے لوٹے گئے ہیں ان کو جلد سے جلد لوٹایا جائے،تاکہ لوگوں کو جلد سے جلد ریلف مل سکے۔سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ لاہور میں تاج کمپنی اور شفا میڈیکوز نے لوگوں کو لوٹا ہے ان کے خلاف نیب نے کیا ایکشن لیا ہے کمیٹی کو آگاہ کیا جائے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ تاج کمپنی کے78فیصد اثاثے لوگوں کو واپس ملک چکے ہیں او راب وہ نئی کمپنی کے نام سے کام کر رہی ہے۔قائمہ کمیٹی نے شفاء میڈیکوز کے کیس کو نیب کے حوالے کرنے کی سفارش بھی کر دی جبکہ چیرمین نیب کی قائمہ کمیٹی میں مسلسل غیر خاضری پر خط لکھنے کا ٖ فیصلہ کیاگیا ہے ۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل بنک آف پاکستان میں ملازمین کی پروموشن کیلئے پالیسی اور معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا۔چیئرمین کمیٹی و اراکین کمیٹی نے کہا کہ اس حوالے سے بنک کے خلاف بے شمار شکایات وصول ہو رہی ہیں کہ لوگوں کو پروموشن نہیں دی جا رہی۔جس پر صدر نیشنل بنک پاکستان نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ بنک میں پروموشن ایک سسٹم کے مطابق دی جاتی ہے جس میں کارکردگی ،تعلیمی معیار ،سینیارٹی ،انٹرویو وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔جس پر چیئرمین کمیٹی و اراکین کمیٹی نے کہا کہ ایسا طریقہ کار اختیار کیا جائے جس سے ملازمین کو مطمئن کرایا جا سکے اور ملازمین کی کارکردگی بارے میں آگاہ کیا جائے۔سینیٹرمحسن عزیز نے کہا کہ ملازمین کی اس حوالے سے کارکردگی کو واضح کیا جائے ۔قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پروموشن بورڈ کا اجلاس سال میں ایک دفعہ ہوتا ہے اہل لوگوں کے انٹرویو کرائے جاتے ہیں اور ذیادہ نمبر حاصل کرنے والوں کو پروموٹ کر لیا جاتاہے۔دور دراز کے علاقوں کے ملازمین کیلئے Skype پر انٹرویو کئے جاتے ہیں جس پر رکن کمیٹی کامل علی آغا نے ریجنل بورڈ تشکیل دینے کی سفارش کر دی۔اور چیئرمین کمیٹی سلیم ایچ مانڈوی والانے کہا کہ پارلیمنٹیرین کو اس حوالے سے بے شمار شکایات وصول ہوئی ہیں وہ تمام شکایات این بی پی کو بھیجی جائینگی۔وہ ملازمین کو مطمئن کریں۔انہوں نے این بی پی کے اے ٹی ایم کی خرابی کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایت پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی نادر انے بتایا کہ ہماری رجسٹریشن اور نیو مریٹر کی رجسٹریشن میں فرق ہوتا ہے۔مردم شماری میں لوگوں سے شہریت مانگی جاتی ہے اور ان کے فیملی ہیڈ کا CNIC نمبر بھی مانگا جاتا ہے۔ہم اس کے اصل یا نقل ہونیکی تفصیل سے آگاہ کر سکتے ہیں۔وزارت داخلہ نے مردم شماری کے حوالے سے گائیڈ لائن دی ہیں جس کے مطابق مقامی لوگوں کے ساتھ ملکرشناخت کا عمل مکمل کیا جائیگا۔2013کے الیکشن نادراکےCNIC کے مطابق ہوئے ہیں او ر اس حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔وزارت شماریا ت کے حکام نے قائمہ کمیٹی کوبتایا کہ مردم شماری میں ہم ملک میں رہنے والے لوگوں کی تعداد بتاتے ہیں اور فارم میں پاکستانی اور غیر ملکی درج کیا جاتا ہے۔مزید بتایا گیا کہ مردم شماری ایک خاص وقت میں ہوتی ہے ہماری گورننگ کونسل مکمل ہو چکی ہے جب آرمی کے لوگ مل جائینگے مردم شماری کر لی جائیگی۔پہلے 19دن میں یہ مکمل ہونی تھی اب آرمی کے بندوں کی تعداد پر منحصر ہے جس پر چیئرمین کمیٹی سلیم ماندوی ولا نے کہا کہ میڈیامیں مردم شماری کینسل ہونے کی خبریں آرہی ہیں۔اس ابہام کو ختم کرنے کیلئے بیان جاری کیا جائے اور لگتا یہی ہے کہ یہ مردم شماری وقت پر شروع نہیں ہو سکے گی۔قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز محسن خان لغاری،عائشہ رضا فاروق،کامل علی آغا،نزہت صادق،اسلام الدین شیخ،محسن عزیز کے علاوہ سیکرٹری خزانہ صدر، این بی پی،ڈی جی نادرا،ڈی جی نیب،سیکرڑی شماریات کے علاوہ دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
مردم شماری فوج کی دستیابی سے مشروط
24
فروری 2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- صائم کا مستقبل کیا! ڈاکٹرز نے سرجری سے انکار کردیا، مگر کیوں؟
- ایلون مسک کو ٹرمپ کے اعلان کیخلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا، سخت جواب آ ...
- چیمیئنزٹرافی کیلئے سکواڈ فائنل ،صائم ایوب آؤٹ،اہم بلے باز کی انٹری
- مریم نواز اور ان کی والدہ کلثوم نواز کو دسویں جماعت کے نصاب میں شامل ...
- لائیو شو میں اختیار ولی نے نعیم پنجوتھا کا گریبان پکڑ لیا، لاتوں اور مکوں ...
- وہ پاکستانی جن کی حکومت نےمکمل نگرانی کرنے کا فیصلہ کر لیا
- ملک ریاض گواہی دیں گے بطور وزیراعظم ان سے کوئی ذاتی یا مالی فائدہ نہیں ...
- دنیا کے 25 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کردی گئی
- جلد صحتیابی پر سیف علی خان کو ٹرول کرنے والوں پر پوجا بھٹ برس پڑیں
- لاس اینجلس کے جنگلات میں نئی آگ لگ گئی
- پسند کی شادی کے بعد شوہر نے تشدد اور گلا دبا کر بیوی کو ...
- بیوی کا گھر چلنے سے انکار، شوہر نے ساس اور برادرِ نسبتی کو قتل کر ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- صائم کا مستقبل کیا! ڈاکٹرز نے سرجری سے انکار کردیا، مگر کیوں؟
- ایلون مسک کو ٹرمپ کے اعلان کیخلاف بیان دینا مہنگا پڑ گیا، سخت جواب آ گیا
- چیمیئنزٹرافی کیلئے سکواڈ فائنل ،صائم ایوب آؤٹ،اہم بلے باز کی انٹری
- مریم نواز اور ان کی والدہ کلثوم نواز کو دسویں جماعت کے نصاب میں شامل کر لیا گیا
- لائیو شو میں اختیار ولی نے نعیم پنجوتھا کا گریبان پکڑ لیا، لاتوں اور مکوں کا تبادلہ
- وہ پاکستانی جن کی حکومت نےمکمل نگرانی کرنے کا فیصلہ کر لیا
- ملک ریاض گواہی دیں گے بطور وزیراعظم ان سے کوئی ذاتی یا مالی فائدہ نہیں اٹھایا، عمران خان
- دنیا کے 25 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کردی گئی
- جلد صحتیابی پر سیف علی خان کو ٹرول کرنے والوں پر پوجا بھٹ برس پڑیں
- لاس اینجلس کے جنگلات میں نئی آگ لگ گئی
- پسند کی شادی کے بعد شوہر نے تشدد اور گلا دبا کر بیوی کو قتل کردیا
- بیوی کا گھر چلنے سے انکار، شوہر نے ساس اور برادرِ نسبتی کو قتل کر دیا