کراچی (نیوز ڈیسک) شرجیل میمن کی درخواست پر نیب نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب داخل کیا ہے کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے شرجیل میمن نیقومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔نیب نے عدالت میں اپنے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ شرجیل میمن کے خلاف پانچ ارب روپے کی کرپشن کے الزام پر انکوائری جاری ہے، محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی تقسیم میں اربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے۔نیب نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات کی ڈائریکٹر زینت جہاں کی تحریری شکایت پر شرجیل میمن کے خلاف کارروائی جاری ہے، شرجیل میمن نے 7اشتہاری کمپنیوں کو 5 ارب روپے کے اشتہارات کی منظوری دی،5ارب کے اشتہارات میں سے 3ارب روپے خورد برد کیے گئے، شرجیل میمن اور انعام اکبر کے نام ای سی ایل میں ڈال چکے ہیں۔