منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

اگلے 6 ماہ میں تبدیلی نہ آئی تو سمجھیں میں اور خٹک فیل ہو گئے: عمران خان

datetime 30  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ کرپٹ مافیا پیسہ ملک سے باہرمنتقل کررہا ہے ۔ حکومت عوام سے پٹرولیم مصنوعات پر حد سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے میں مصروف ہے۔ اگر چھ ماہ کے اندر اندر عوام نے صوبے کے ہسپتالوں میں واضح فرق محسوس نہ کیا تو یہ ہماری ناکامی ہوگی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پشاور میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں ہیماٹالوجی کانفرنس سے خطاب رہے تھے ،عمران خان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں اتنے وسائل کے باوجود تبدیلی نہ آنے کی وجہ یہ ہے کہ مینجمنٹ سسٹم ٹھیک نہیں ہے، بورڈ آف گورنرز کے قیام کا مقصد سرکاری اسپتالوں کو بیوروکریسی سے آزاد کروانا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اگلے پانچ چھ ماہ میں عوام کو تبدیلی نظر نہ آئی تو سمجھیں کہ عمران خان اور پرویز خٹک دونوں فیل ہو گئے۔عمران خان کاکہنا تھا کہ حکومت قوم کاپیسہ غلط جگہ خرچ کررہی ہے،حکومت نے ڈیزل پر80فیصد ٹیکس لگادیا،حکومت عوام پربوجھ ڈال کرپیسہ اکٹھاکررہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال میں ستر فیصد مفت علاج ہورہاہے،ستر کروڑ میں بننے والے ہسپتال کاسالانہ خسارہ ساڑھے3ارب ہے عمران خان کا کہناتھا کہ وزیراعظم کی باہر ممالک کی چھٹیاں ختم ہی نہیں، قرضے لیکر میٹرواور اورنج ٹرین بنا کر قومیں نہیں بنتی ان کا کہناتھا کہ اگلے الیکشن میں تحریک انصاف اقتدار میں آئے گی اور عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرے گئی ۔انہوں نے کہا کہ اگر چھ ماہ کے اندر اندر عوام نے صوبے کے ہسپتالوں میں واضح فرق محسوس نہ کیا تو یہ ہماری ناکامی ہوگی۔ ادھرتحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وزیراعلی ہاؤس میں پشاور میں منعقدہ تقریب میں تین سو فنکاروں میں اعزازیئے کے چیک تقسیم کئے،تمام فنکاروں کو آٹھ ماہ تک تیس ہزار روپے ماہانہ ادا کئے جائیں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان خان کا کہنا تھا کہ فنکار و پر بڑی ذمہ داری ہے ،پاکستان پر اس وقت ثقافت کی یلغار ہے ایسے میں اپنی ثقافت کو واپس اوپر لانا چیلنج سے کم نہیں،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پشاور کو ایک سیاحتی مقام بنائیں گے،ایف سی کو زمین دے دی ہے جلد قلعہ بالا حصار پشاور کا سیاحتی مرکز بنے گا،انکا کہنا تھا کہ افغانستان میں حالات کی بہتری کے بعد پشاور خیبر پختونخوا کیلئے کثیر زرمبادلہ کمائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…