پشاور(نیوزڈیسک)چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی کی انتظامیہ نے جامعہ میں (صبح) پیرسے تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔خیال رہے کہ 4 روز قبل دہشت گردوں نے باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کیا تھا جس میں طلبہ سمیت 21 افراد شہید ہوئے تھے ¾ پولیس نے آپریشن کرکے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔باچا خان یونیورسٹی کے ترجمان سعید خان نے کہا کہ یونیورسٹی پیرسے تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کھول دی جائے گی۔سعید خان نے کہاکہ یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں دعائیہ تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں 4 روز قبل حملے میں شہید گئے افراد کے لیے قرآن خوانی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ آڈیٹوریم میں خصوصی دعائیہ تقریب کے بعد اساتذہ اور طلبہ مشترکہ طور پر امن ریلی نکالیں گے۔یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق امن ریلی کے انعقاد کے بعد یونیورسٹی میں ایک بار پھر سے باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق شرع کر دی جائیں گی انہوں نے بتایا کہ آڈیٹوریم میں خصوصی دعائیہ تقریب کے بعد اساتذہ اور طلبہ مشترکہ طور پر امن ریلی نکالیں گے۔یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ امن ریلی کے انعقاد کے بعد یونیورسٹی میں ایک بار پھر سے باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق شرع کر دی جائیں گی۔پیر کے روز بھی یونیورسٹی میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوگا۔