بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات اسلام آبادکی مکمل تفصیلات، کس کاپلڑابھاری ؟

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تار یخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات (کل)پیر کو ہوں گے ، 6 لاکھ 76 ہزار 795ووٹر آئندہ 4سال کے لئے 2407امیدواروں میں سے 50یونین کونسلوں میں اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے ،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، 40لاکھ بیلٹ پیپرز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسران کے حوالے کر دیئے گئے ہیں، 30نومبر کو اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہو گی، پریذائیڈنگ آفیسران کو مجسٹر یٹ درجہ اول کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق ضلع اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں 2407 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ 6 لاکھ 76 ہزار 795 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 66 ہزار 899 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 896 ہے۔ کل 640 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 261 مردوں، 256 خواتین اور 123 پولنگ اسٹیشن مرد و خواتین کے لئے مشترک ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے لئے 2156 پولنگ بوتھ میں سے 1121 مرد اور 1035 خواتین کے لئے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے 640 پریزائیڈنگ افسران، 6468 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور 2156 عملہ کے دیگر اہلکار تعینات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر یونین کونسل کی 13 نشستوں کے لئے چھ مختلف قسم کے بیلٹ پیپرز استعمال کئے جائیں گے ۔ ووٹرز چیئرمین کی نشست کے لئے سبز بیلٹ پیپر اور جنرل نشستوں کے لئے سفید بیلٹ پیپرز استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو تمام 640 پولنگ اسٹیشنوں پر بروقت پولنگ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پولنگ صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔ ان انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا وقت 9 گھنٹے سے بڑھا کر 10 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ عملہ کو بھی بروقت پولنگ اسٹیشن پہنچنے کی ہدایت کی ہے تاکہ پولنگ بروقت شروع کرائی جا سکے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تاریخ میں پہلی بار نصف صدی بعد 30 نومبر کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ یہ موجودہ حکومت کی اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور عوام کو بااختیار بنانے کے عزم کا عکاس ہے۔ 1993ءمیں ضلع اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں پہلی بار بلدیاتی انتخابات کرائے گئے تاہم شہری علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے تحت لوگوں کی نمائندگی کیلئے کوئی ضلع کونسل اور میٹرو کارپوریشن نہیں تھی۔ ہر یونین کونسل میں چیئرمین، وائس چیئرمین، 6 جنرل ممبرز، دو خواتین ممبرز، ایک کسان/مزدور ممبر، ایک یوتھ رکن اور ایک غیر مسلم رکن سمیت 13 نمائندے منتخب کئے جائیں گے۔ چیئرمین اور وائس چیئرمین کا پینل ہو گا۔ ہر یونین کونسل میں چھ جنرل ممبر ہونگے۔ ہر یونین کونسل کو چھ و ارڈز میں تقسیم کیا گیا ہے ہر وارڈ سے ایک جنرل ممبر منتخب کیا جائے گا۔ خواتین ممبران کے ہر یونین کونسل میں دو وارڈ ہونگے اور ہر وارڈز سے ایک خاتون رکن منتخب کی جائے گی۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئرکیلئے50 یونین کونسلوں کے منتخب چیئرمین ووٹ دیں گے، 16اراکین کا انتخاب بھی یہ نمائندے کریں گے۔ ان میں دو کسان/مزدور، نوجوان اور غیر مسلم رکن اور ایک ٹیکنو کریٹ شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے یونین کونسل کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے امیدواروں کیلئے اخراجات کی مد میں ایک لاکھ روپے اور جنرل سیٹ اور دیگر ممبران کیلئے اخراجات کی حد 30 ہزار روپے مقرر کی ہے۔ کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کیلئے 10 ریٹرننگ افسران تعینات کئے ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے انتخابات کے روز فوج اور رینجرز اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صحافیوں کوالیکشن کمیشن نے ایکریڈٹیشن کارڈز جاری کئے گئے ہیں۔سیاسی ماہرین کے مطابق اگرچہ وفاقی دارلحکومت میں ن لیگ کی حکومت ہے لیکن اسلام آبادمیں ایک نشت پرتحریک انصاف کے اسدعمربھی منتخب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے تحریک انصاف اورن لیگ میں کانٹے دارمقابلہ ہوگااورابھی تک تحریک انصاف کاپلڑابھاری ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…