کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں گرمی کا زور ابھی ٹوٹا نہیں۔ آج بھی درجہ حرارت چالیس سے اوپر جائے گا، لو کے باعث شدت چھیالیس ڈگری والی ہو گی۔ صبح کے اوقات میں ہی پارہ تیس ڈگری سے اوپر آ گیا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم رہنے کے ساتھ کبھی صاف اور کبھی جزوی طورپرآبرآلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم کم سے کم درجہ حرارت 28 عشاریہ 5 رہا،جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39سے 41 تک رہنے کا امکان ہے۔آج کراچی میں اوراس کے مضافات کے شمال مشرقی علاقوں میں ہلکی اور گرم ہوائیں چلی ہے، کل تک جنوب مغربی علاقوں میں ہوئیں چلنے کا امکا ن ہے،جس سے موسم میں تبدیلی آئے گی۔