اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کو پاکستان ایئرفورس کے بڈھ بیر میں بیس کیمپ پر دہشت گردی کے حملے کے تناظر میں اسلام آباد اور کابل میں سفارتی سطح پر رابطہ ہوا ہے جس کے فوری بعد اسلام آباد میں متعین افغان سفیر جانان موسیٰ زئی ہنگامی طور پر اسلام آباد سے کابل روانہ ہوگئے۔جنگ رپورٹر فاروق اقدس کے مطابق اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کے ایک ذریعے سفیر جانان موسیٰ زئی کی اتوار کو کابل جانے کی تو تصدیق کی ہے تاہم مذکورہ ذریعے نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا کہ کیا وہ اسلام آباد سے کوئی پیغام لیکر گئے ہیں یا انہیں کابل سے طلب کیا گیا ہے۔
مزید پڑھئے:نامعلوم افراد کٹھ پتلی پولیس اہلکار کی آنکھوں میں سرخ مرچیں ڈال کرسروس رائفل چھین کر فرار