کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ طے ہے کہ وہ جے ایف17 تھنڈر کی ٹیکنالوجی امریکا اور بھارت کے ہاتھ نہیں لگنے دیں گے۔جنگ رپورٹررفیق مانگٹ کے مطابق چینی اخبار”چائنہ ٹائمز“ نے بیجنگ کے سینا ملٹری نیٹ ورک کے حوالے سے لکھا کہ چین اور پاکستان کے درمیان مشترکا تیار کردہ جنگی طیارے جے ایف 17تھنڈر کی ٹیکنالوجی کو امریکا اور بھارت سے دور رکھنے کا معاہدہ طے ہے کیونکہ جے ایف 17 کو امریکی لڑاکا ایف16پر برتری حاصل ہے۔ جے ایف 17کے بلاک ٹو پاک فضائیہ کے منہاس اسکوڈرن کے پاس زیر استعمال ہیں۔ منہاس پی اے ایف کا تیسرا اسکوڈرن ہے جسے جے ایف 17سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔سینا ملٹری رپورٹ کے مطابق جے ایف17اور ایف16کا جب موازنہ کیا جاتا ہے تو پاکستان اور چین کا مشترکا تیار کردہ جے ایف17 غالب ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا نے کوشش کی کہ وہ جے ایف 17تک رسائی حاصل کرے اور اس کا تجزیہ کرے لیکن پاکستان نے امریکا کی یہ درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کردی کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہے کہ اس لڑاکا طیارے کی ٹیکنالوجی کی معلومات کا کسی سے تبادلہ نہیں کیا جائے گا اور خاص کر بھارت اور امریکا کو اس کے متعلق کچھ نہیں بتایا جائے گا۔
پاکستان اور چین میں جے ایف 17کی ٹیکنالوجی کو امریکا اور بھارت سے دور رکھنے کا معاہدہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































