جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

عوام ناچنے والی سونامی کو مسترد کر دینگے‘ سردار ایاز صاق عمران خان پر برس پڑے

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک) این اے 122سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ 11اکتوبر کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ناچنے والی سونامی کو مسترد کر دیں گے ،سمجھ سے بالا تر ہے کہ عمران خان کو لاہور کی ترقی کیوں ہضم نہیں ہوتی ،پیسے کے بل بوتے پر عوام کے ضمیر خریدنے والے ناکام رہےں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 122کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پی پی 147سے امیدوار محسن لطیف ، مہر اشتیاق سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان بتائیں انہوں نے عوام کو سوائے مایوسی کے اور کیا دیا ہے ، نیا پاکستان بنانے کے دعوے کئے گئے لیکن خیبر پختوانخواہ کی حالت زار سب کے سامنے ہے جہاں حالات پہلے سے بھی ابتر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) اسی بناءپر تیسری مرتبہ حکومت میں آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لاہور کی ترقی ہضم نہیں ہوتی ۔ اگر انہیں لاہور میں ہونے والے ترقیاتی کام پسند نہیں تو وہ لاہور نہ آیا کریں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کو میٹرو بس کا کامیاب منصوبہ دیا ، اب عوام کی نظر یں اورنج لائن ٹرین منصوبے پر مرکوز ہیں ۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…