لاہور( نیوزڈیسک)شریف برادران کے دیرینہ ساتھی حاجی محمد شریف اور ان کے صاحبزادے آجاسم شریف کی پی ٹی آئی میں اچانک اورپر اسرار شمولیت پر حیرانی کااظہار کیا جارہاہے ، پی ٹی آئی میں شمولیت سے چند لمحوں پہلے نواز شریف کے داماد و رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر)محمد صفدرنے آجاسم شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی تاہم اسے مستردکر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق حاجی محمد شریف کا شمار مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے دیرینہ ساتھیوں میں ہوتا تھا تاہم مبینہ طور پر قیادت کے ناروارویے سے دلبرداشتہ ہو کر پارٹی کو چھوڑنے اورپی ٹی آئی میں شمولیت کی اچانک خبر پر (ن)لیگ کی قیادت ہی نہیں بلکہ دیگر سنجیدہحلقوں کی طرف سے بھی حیرانی کا اظہار کیا جارہاہے۔ذرائع کے مطابق حاجی محمد شریف اورآجاسم شریف کی پی ٹی آئی میں شمولیت سےچندلمحوںپہلے نواز شریف کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے آجاسم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اورا ن سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی تاہم ان کی طرف سے مسترد کر دیا گیا ۔ اس حوالے سے رانا ثنااللہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آجاسم شریف نے میر ے ساتھ رابطہ کیا تھا کیونکہ لاہور تنظیم کے امور میرے متعلقہ نہیںتھے اس لئے میں نے لاہورکی تنظیم سے بات کی تھی کہ ان کی قیادت سے ملاقات کرائی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ حاجی محمد شریف اور آجاسم شریف کی پی ٹی آئی میں شمولیت میرے لئے بھی خبرتھی اگر مجھے تین چار روز قبل اس کا علم ہو جاتا تو یہ میڈیا کے لئے ” خبر “ نہ بنتی ۔