چھتر(نیوزڈیسک)سابق وزیر اعلی پنجاپ سردار زادہ دوست محمد کھوسہ نے کہاہے کہ ملک میں ترقی کے دعوئے داروں نے ترقی کے دعوئے کیے لیکن عملی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے کروڑوں عوام پسماندگی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں سیاسی پارٹیوں نے سبز باغ دکھا کہ عوام کو خوش کیا ہے لیکن عوام حقیقت جان چکی ہے۔اوچ پاور کھوسہ سکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سرداردوست کھوسہ نے کہاکہ پاکستان میں آنے والے دور میں ملک گیر پارٹی کا اعلان کیا جائے گا جس میں محب وطن کہنہ مشق سیاسی لیڈران کثر تعداد میں شامل ہیں آنے والے دور میں وفاقی اور صوبوں میں بھی وہی پارٹی حکومتیں بنائے گا ملک اور عوام کی ترقی میں کردار ادا کرے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں