جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان حکومت پرتنقید توکرتے ہیں مگر خود کوئی کام نہیں کرتے، احسن اقبال

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت پرتنقید توکرتے ہیں مگر خود کوئی کام نہیں کرتے اور ان کا طرزِ عمل ایسا ہے کہ نہ کھیلوں گا،نہ کھیلنےدوں گا۔
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے جو دہشت گردی کے خلاف ہماری کامیابی کی واضح دلیل ہے۔ چند برس قبل ریاست دہشت گردوں کے محاصرے میں تھی اب دہشت گرد ریاست کے محاصرے میں ہیں ،یہ شکست خوردہ عناصر ہیں جن کا جلد خاتمہ کر دیا جائے گا، کراچی میں امن و امان کی صورت حال پہلے سے بہت بہتر ہوچکی ہے، 2015 میں 2013 والا بلوچستان نہیں ہے، یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہمیں اتفاق ، اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنا ہے اور اس اتفاق و اتحاد کو آگے بڑھانا ہے اس کے ذریعے ہی دہشت گردی کی جنگ کو جیت سکتے ہیں۔وفاقی وزیر نے توانائی کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نندی پور منصوبہ 2007میں میں شروع ہوا، مسلم لیگ (ن) اس بیمار یونٹ کو دفن کرنا نہیں چاہتی تھی کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو یہ لوگ ثالثی عدالت میں چلے جاتے جس سے حکومت کو بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑتا اور حکومتی ساکھ کے علاوہ غیر ملکی سرمایہ کاری پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے، انہی وجوہات کی بناءپر ہماری حکومت نے اس منصوبے کو شروع کیا، اب اس کا انتظامی مسئلہ ہے کہ اس کو چلانا کیسے ہے جو جلد حل ہوجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…