اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا کہ پرویز مشرف آج کل آگ سے کھیل رہے ہیں ان کے بیانات پاکستان سے کھیلنے کے مترادف ہیں ۔ اوفا ڈکلریشن پر مشرف ششماسوراج کی زبان بول رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی شو پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے کبھی جیل کی سیر نہیں کی جب کبھی جیل جائیں گے تب ان کو اچھی طرح جیل کا اندازہ ہو جائے گا ۔ انہوں نے مشرف پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ آج کل مشرف کی زبان آگ اگل رہی ہے وہ آگ سے کھیل رہے ہیں ۔ روزنامہ قدرت کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ مشرف اوفا ڈکلریشن پر بھارتی وزیر خارجہ ششماسوراج کی زبان بول رہے ہیں مشرف کے کارگل جنگ کے مطابق بیانات پاکستان خارجہ پالیسیوں سے کھیلنے کے مترادف ہیں واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پرویز مشرف سے پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا