ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

فیسوں میں اضافے کی انکوائری، بعض اعلیٰ اسکولوں کا مسابقتی کمیشن کو معلومات دینے سے انکار

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) فیسوں میں بلاجواز اضافے پر والدین کی شکایات کے بعد انکوائری شروع ہونے پر بعض بڑے اسکولوں نے مسابقتی کمیشن پاکستان کو معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے باوثوق ذرائع نے تصدیق کی کہ مسابقتی کمیشن نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 123 اسکولوں سے تفصیلی معلومات طلب کی تھیں ان میں سے اعلیٰ اسکولوں کی12 چین مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کر رہیں۔ وہ کمیشن کی انکوائری کو نتائج تک پہنچنے میں جان بوجھ کر تاخیر کر رہے ہیں۔ ایک اسکول چین نے مسابقتی کمیشن کو تحقیقات سے روکنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا اور موقف اختیار کیا ہے کہ تعلیم صوبائی معاملہ ہے اور وفاقی ادارے کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا لیکن عدالت عالیہ نے حکم امتناع دینے سے انکار کر دیا اس طرح بڑے اسکولوں کی ان کوششوں کو عدالت نے پہلے مرحلے میں ناکام بنا دیاروزنامہ جنگ کے صحافی مہتاب حیدرکی رپورٹ کے مطابق تاہم اس شکست کے باوجود بعض ’’اعلیٰ اسکول‘‘ اب بھی معلومات کی فراہمی کے لئے تیار نہیں حالانکہ انہیں یاد دہانی کے خطوط بھی بھیجے جا چکے ہیں تاہم چند اسکول چین نے مسابقتی کمیشن کو جامع معلومات فراہم کر دی ہیں۔ رابطہ کرنے پر سی سی پی کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ انکوائری اکتوبر کے آخر یا نومبر کے آغاز میں مکمل ہونے کی توقع ہے جس سے معلوم ہو گا کہ آیا کارٹیلائزیشن ثابت ہو سکی یا غلبہ کا غلط استعمال ثابت ہوا۔ اگر یہ شعبہ غلط کاموں کا مرتکب پایا گیا تو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…