رحیم یار خان (نیوزڈیسک).رحیم یار خان میں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کرکے پشاور ایئر فورس کیمپ پر حملے کے دوران استعمال ہونےوالی گاڑی کے مالک سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق تحصیل صادق کے علاقے احمد پور لمبہ میں کارروائی کی گئی۔کارروائی میں پشاور ایئر فورس کے کیمپ میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک آصف اور کار ڈیلر اکمل کو حراست میں لے لیا گیا، گاڑی کو 5 مقامات پر فروخت کیا گیا تھا۔حملے میں استعمال ہونےوالی گاڑی بغیر نمبر پلیٹ کی تھی،حراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
پشاور حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کامالک رحیم یار خان سےگرفتار
19
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں