لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب نے نالج پارک منصوبے کے لئے آئندہ تین برس کے لئے اکیس ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کے ڈیزائن کے کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا‘ نالج پارک کا منصوبہ تعلیم و تحقیق کے منصوبوں میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ہفتہ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں عالمی معیار کا نالج پارک منصوبے کے لئے آئندہ تین برس کے لئے اکیس ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں عالمی معیار کا نالج پارک بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے پنجاب حکومت منصوبے پر عمل درآمد کے لئے ہر سال سات ارب روپے فراہم کریگی۔ منصوبے کے ڈیزائن کے کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے نالج پارک کا منصوبہ تعلیم و تحقیق کے فروغ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ منصوبے کے تحت بننے والی یونیورسٹیز میں صرف میرٹ پر داخلہ ملے گا۔ کم وسیلہ خاندانوں کے ذہین ‘ قابل اور باصلاحیت نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر داخلہ ملے گا۔ نالج پارک کا منصوبہ حقیقی معنوں میں علم کے فروغ کا باعث بنے گا۔ تعلیم کے فروغ کے لئے اخراجات کی فراہمی سودمند سرمایہ کاری ہے۔