کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کہتے ہیں ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ، حکمرانوں کا قانون رائج ہے ، سندھ حکومت نے رینجرز کو کراچی میں کرپشن نہیں جرائم کیخلاف کارروائیوں کی اجازت دی ہے ، ادارے حدود سے تجاوز کر کے قانون شکنی کے مرتکب ہونگے۔فاروق ایچ نائیک نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ، حکمرانوں کا قانون چل رہا ہے ، سندھ حکومت نے رینجرز کو جرائم کی روک تھام کیلئے کراچی میں بلایا تھا۔رینجرز کو کراچی میں کرپشن نہیں جرائم کیخلاف کارروائیوں کی اجازت دی گئی ، انہوں نے کہا کہ رینجرز، نیب، ایف آئی اے سمیت تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔ملکی ادارے قانونی دائرہ میں رہ کر کام کریں تو کسی کو شکایت نہیں ہوگی ، اپنی حدود سے تجاوز کر کے ادارے خود قانون شکنی کے مرتکب ہونگے۔فاروق ایچ نائیک نے بڈھ بیر سانحہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنیوالوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے