کوہاٹ(نیوز ڈیسک)گذشتہ روز پشاور ائیر بیس حملے میں دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن اسفند یار نے پاک فوج کی پہلی تنخواہ سے اٹک میں پلاٹ خریدا، جہاں وصیت کے مطابق ان کی قبر تیارکی گئی۔شہادت کا جذبہ لیے اور سبز ہلالی پرچم میں جسد خاکی لپٹے، کیپٹن اسفندیار بخاری کو راہ حق میں شہادت کا شاید معلوم تھا جب ہی تو فوج کی پہلی تنخواہ سے اٹک میں پندرہ مرلے کا پلاٹ خرید لیا۔ گھر بنانے کے لئے نہیں بلکہ تدفین کے لئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق کیپٹن اسفندیار شہید کی وصیت کے مطابق شین باغ میں ان کے خریدے گئے پلاٹ پر قبر تیار کر لی گئی ہے.