اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سینئر تجزیہ کار اور صحافی شاہد مسعود نے کہا کہ پیر اعجاز شاہ نے راحیل شریف کے آنے پر زرداری کو کہا تھا کہ آپ کے لئے اچھا شگون نہیں ہے مگر زرداری نے انہیں روانہ کردیا، مگر اب زرداری کو اندازہ ہوگیا ہے کہ پیر صاحب کی بات ٹھیک تھی اور باقی سیاستدانوں کے بھی پیر ہیں، ضیاءالحق کے بھی پیر تھے۔ نجی ٹی وی چینل میں تجزیہ کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ پاکستان کو کون چلا رہا ہے راحیل شریف یا میاں صاحب مگر جن لوگوں کو ہتھکڑیاں لگ رہی ہیں ان کے ملازمین تک خوش ہورہے ہیں کیونکہ یہ لوگ ان کے ساتھ بہت ظلم کرتے رہے ہیں۔