لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 18مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں کیے جانے والے سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔ سرچ آپریشن کے دوران 400 گھروں کی تلاشی لی گئی جن سے 18 مشکوک افراد کو زیر حراست لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق حراست میں لیے جانے والے مشکوک افراد کے کوائف چیک کیے جا رہے ہیں