اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے سابق ڈکٹیٹر جنرل مشرف کی جانب سے ایک انٹرویو میں سابق صدر زرداری کے خلاف یہ کہنے پر کہ صدر زرداری نے جیل میں کوئی صعوبتیں نہیں جھیلیں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری ایک مسلمہ بزدل جنرل مشرف کی طرح عدالت کے سامنے پیش ہونے سے بھاگ نہیں گئے اور ایک بھگوڑے کو ایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے۔ مشرف کو ڈر تھا کہ اسے عدلت جیل بھیج دے گی اس وجہ سے اس نے اپنے ڈرائیور کو سینے کا بہانہ بنا کر گاڑی راولپنڈی کے ہسپتال کی جانب موڑنے کو کہا۔ عدالت میں اس کے وکیل مشرف کا انتظار ہی کرتے رہ گئے۔ جنرل مشرف کی بزدلی ساری زندگی ان کا پیچھاکرتی رہے گی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری نے گیارہ سال قید میں گزارے جس کے دوران طویل عرصے تک انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا۔ انہوں نے ایک شہر سے دوسرے شہر عدالتوں میں گھسیٹا گیا۔ ان پر تشدد کیا گیا۔ ان کے لئے عدالت اٹک قلعہ میں لگائی گئی۔ جب ایک ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری کو سزا دی تو سپریم کورٹ نے یہ کہہ کر کہ تعصب مقدمے کے ریکارڈ پر تیر رہا تھا۔ آصف علی زرداری کو اپنے بڑھتے ہوئے بچوں سے دور رکھا گیا حالانکہ اس وقت بچوں کو باپ کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔ اگر یہ تشدد نہیں تو تشدد کسے کہا جاتا ہے۔ جنرل مشرف آدھا دن بھی اس تشدد کو برداشت نہیں کر سکتے۔ پیپلز پارٹی اس بات کا خیرمقدم کرے گی کہ جنرل مشرف اس آم کے درخت کے نیچے سائے میں کھڑے ہوں جو لاہور جیل میں آصف علی زرداری نے لگایا تھا۔ جنرل مشرف کو صرف آدھے دن جیل کاٹنے کی ہمت پیدا کرنی چاہیے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ اگر یہ بیان جنرل مشرف جیسے بزدل شخص کی جانب سے نہ آیا ہوتا تو وہ کبھی بھی اس کا جواب نہ دیتے۔
آصف علی زرداری بھاگ نہیں گئے، پیپلزپارٹی کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی



















































