پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے نمائندوں نے کہاہے کہ افغان حکومت ہمارے نام پر سیاست کرکے کروڑوں کی فنڈزبٹورہی ہے 14سالوں میں افغان حکومت نے ہمارے لئے کچھ بھی نہیں کیا پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان مہاجرین شوریٰ کے چیئرمین بریالے میاں خیل،افغان سٹوڈنٹس فیدریشن کے صدر ابراہیم زازئی اور قومی مشرحاجی دوست محمد نے کہاکہ14سال ہوئے ہیں کہ افغانستان میں جمہوری حکومت قائم ہے لیکن افغان حکومت نے افغان مہاجرین کےلئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا بلکہ الٹاہمارے لئے مشکلات بڑھارہی ہے انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کی فلاح وبہبود کےلئے افغان حکومت پاکستان میں جو ادارہ بنایاہے وہ ہمارے مسائل کے حل کی بجائے ہماری مشکلات میں مزید اضافہ کرنے میں مصروف ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارے بچوں کو براہ راست سکالرشپ دے کیونکہ ہم یہاں مقیم ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے ہمیں دوسال کی مزید مہلت دینے کی بجائے پاکستان اور افغان حکومت مل کر اس مسئلے کوہمیشہ کےلئے حل کردیں اگر مسئلے حل نہ ہوئے تو ہم پشاورسے کابل تک سڑکوں پر نکل آئینگے