پشاور(نیوزڈیسک)پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں واقع پاکستان ایئر فورس کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیراعظم، آرمی چیف اور ایئر چیف نے بھی شرکت کی ۔پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے بیس کیمپ میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں ادا کی گئی۔ وزیراعظم نوازشریف، رآرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ائرچیف سہیل امان،وزیردفاع خواجہ آصف اور پرویز رشید نےبھی نمازجنازہ میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسمیت اعلیٰ سول اورعسکری حکام نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔