کراچی(نیوزڈیسک) کراچی میں نیشنل اسمبلی سیکرٹریٹ نے رشید گوڈیل کو سرکاری خرچے پر بیرون ملک علاج کرانے سے معذرت کر لی۔
اس سے پہلے رشید گوڈیل کا نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا ڈاکٹرز نے رشید گوڈیل کے منہ پر لگے ٹانکے بھی اتار دیئے جبکہ انکا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں اب عید کے بعد دوبارہ معائنے کے لیے ہسپتال بلایا ہے ۔
دوسری جانب رشید گوڈیل کے صاحبزادے کی جانب سے والد کا علاج بیرون ملک کرانے کی درخواست کے جواب میں نیشنل اسمبلی سیکرٹریٹ نے رشید گوڈیل کو خط لکھا ہے کہ 1997 میں وزیر اعظم کی جانب سے دی گئی ہدایت کی بنیاد پر حکومت سرکاری خرچے پر کسی بھی منتخب نمائندے کو بیرون ملک بھیجنے کی مجاز نہیں ہے ۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کا رشید گوڈیل کا بیرون ملک علاج کرانے سے معذرت
18
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں