پشاور (نیوزڈیسک) پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پی اے ایف بیس پر حملے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ، حملہ آور سوزوکی پک اپ میں آئے ، مین گیٹ سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی ، فضائیہ کے گارڈز نے وہیں روک لیا۔پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں پی اے ایف بیس پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے متصل علاقے گڑھی نصر اللہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔دوسری طرف واقعے کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں ، ذرائع کے مطابق دہشت گرد پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال ہونے والی ایک سفید رنگ کی سوزوکی پک اپ میں سوار ہو کر آئے ، اس وین پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں لگی تھی۔
دہشتگردوں نے حملہ صبح پانچ بج کر چالیس منٹ پر کیا ، دہشتگردوں نے دو اطراف سے حملہ کیا ، ایک گروہ نے مین گیٹ سے پی اے ایف بیس میں داخل ہونے کی کوشش کی۔پاک فضائیہ کے گارڈز نے ان کو روک لیا اور فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ایک گروہ دوسری طرف سے حملہ آور ہوا اور پھر دہشتگردوں مزید ٹولیوں میں بٹ گئے۔دہشتگردوں نے کانسٹیبلری کی وردی پہن رکھی تھی ، سفید جوگرز اور جیکٹس پہنے دہشتگردوں کے پاس جدید اسلحہ بھی موجود تھا ، فوج کے تین ہیلی کاپٹروں نے کلئیرنس آپریشن میں حصہ لیا۔تکنیکی خرابی کے باعث ایک ہیلی کاپٹر کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی ، حملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش اور دہشتگردوں کی شناخت کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
حملہ آور سوزوکی پک اپ میں آئے ، دو ٹولیوں میں تقسیم ہوگئے ، مزید تحقیقات جاری
18
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں