اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

کرپشن کے مہاتماخلیجی ریاست میں یکجا ہو رہے ہیں

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عوام شاید دہشت گردی سے اس قدر خوفزدہ نہیں تھے جس قدر مختلف النّوع سیاسی رہنما کرپشن پر احتساب سے خائف ہیں ،وہ صرف خوفزدہ ہی نہیں ہیں بلکہ بعض تو حواس باختہ ہو گئے ہیں، احتساب کی شمشیر جوں جوں برہنہ ہو رہی ہے ان پر طاری کپکپی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے، ملک عزیز کے نئے دور کی کرپشن کے مہاتما ان دنوں ایک خلیجی ریاست میں یکجا ہو رہے ہیں جہاں وہ سر جوڑ کر بیٹھیں گے اور اس بات کا پتہ چلائیں گے کہ احتساب پر مامور حکام کو بدعنوانی کی تفصیلات کیونکر حاصل ہوگئی ہیں ایسا لائحہ عمل مرتب کیا جائے کہ احتساب کا پھریرا لہرانے والوں کو کسی ایسی مشکل میں مبتلا کر دیا جائے کہ وہ اپنا کام بھول جائیں، دُنیا کی کسی دوسری مملکت میں بھی نظریاتی بنیادوں پر کرپٹ عناصر اس قدر بڑی تعداد میں یوں ایک جھنڈے تلے کم ہی اکٹھے ہوئے ہوں گے ،یہ لوگ جب اقتدار پر فائز تھے تو ان کے درمیان عجیب و غریب مکالمہ ہوتا تھا، اربوں کی کرپشن کرنے والا کروڑوں اور لاکھوں پر ہاتھ صاف کرنے والے کو کمتر اور کسی حد تک کم عقل تصور کرتا تھا، لاکھوں کی کرپشن تو اس کے سامنے کوئی معنی ہی نہیں رکھتی تھی۔ روزنامہ جنگ کے صحافی محمدصالح ظافرکی رپورٹ کے مطابق اسی دوران یہ ’’جانفزا‘‘ خبر آئی ہے کہ سندھ حکومت بھی اپنا احتساب کمیشن قائم کر رہی ہے احتساب کے ساتھ سندھ انتظامیہ کا یہ سنگین مذاق ناقابل فہم نہیں کیونکہ کے پی کے کی حکومت نے ایسا ہی کمیشن تشکیل دے کر اپنے ایک وزیر کو رشوت ستانی کی پاداش میں حوالہ زنداں کرکے نام کمانے کی کوشش کی تھی۔ اس کا خوب چرچا رہا سندھ میں حکومت کی باگ ڈور کرپشن کنگ کے ہاتھ میں ہے وہ اپنے جیتے جی کسی کو کرپشن کے الزام میں ہاتھ نہیں لگانے دے گا کیونکہ اسے بخوبی علم ہے



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…