قانون اور مروجہ ضابطوں کے مطابق کام کریں تاکہ ہزاروں معصوم شہریوں کا تحفظ کیا جاسکے۔ ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو بھی ہدایت کی گئی ہےکہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو گمراہ کن اشتہارات شائع کرانےسے انکار کریں۔سی ڈی اے اور آرڈی اے کو بھی غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے نام ویب سائٹ پر آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ نیب کی کمیٹی نیب آرڈیننس کے آرٹیکل33 C،کے تحت قائم کی گئی ہے ، مذکورہ کمیٹی پلاٹس کی الاٹمنٹ اور ہاؤسنگ اسکیموںکی رجسٹریشن کیلئے قواعد و ضوابط مرتب کریگی۔ نیب نے حال ہی میں محافظ ہاؤسنگ اسکیم کا نوٹس لیتے ہوئے، جائزے کیلئے سوسائٹی کا ریکارڈ اپنے قبضے میں لیا ہے ۔ انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ ہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اطمینان کرلیں کہ اس سوسائٹیکے پاس ریگولیٹرز کی جانب سے اعتراض نہ ہونے کی سند سمیت ضروری لینڈ ہولڈنگ اور باقائدہ لے آؤٹ پلان بھی ہے۔