اسلام آبا(نیوزڈیسک) ایک سینئر افسر نے بتایاہے کہ نیب نے سندھ میں زمینوں پر قبضے کے خلاف کارروائی کےبعد راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہاوسنگ اسکیموں کی جعلسازی کے خلاف آپریشن کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب نے جڑواں شہروں میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموںکے خلاف کارروائی کیلئے کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے)سے نمائندگی حاصل کی ہے۔ نیب راولپنڈی پہلے ہی وفاقی دارالحکومتوں میں عوام کو مبینہ طور پر دھوکا دینے والی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔ سرکاری عہدیداروں کاکہنا ہےکہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف سخت کارروائی کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور پریوینشن اینڈ اویئرنیس ڈائریکٹوریٹ کے تحت پہلے ہی زمینوں پر قبضے سے متعلق جرائم پر نظر رکھنے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ نیب کے ترجمان نوازش علی عاصم نےکہاکہ ادارے نے جعلساز ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے سی ڈی اے ، آر ڈی اے ، ہاؤسنگ سوسائٹیوں ، ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزکے نمائندوں سے رابطہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیب ترجمان کاکہنا ہےکہ ادارے کی جانب سے سی ڈی اے اور آر ڈی اے کو اس امر کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہےکہ ان کی حدود میں تمام ہاؤسنگ اسکیمیں