ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سیاستدانوں اوربیورکریٹس کےخلاف کرپشن کے مقدمات کھل گئے

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ایم ڈی نوید ضرار خان، سابق ایڈمنسٹریٹر عبدالستار لغاری، ڈی جی غلام محمد قائم خانی، ڈائریکٹر محمد اقبال میمن اورڈپٹی ڈائریکٹر شاہد پر ویز میمن کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس بھیجنے کی منظوری دے دی۔ حکمران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پنجاب سے ایم این اے سید افتخار الحسن شاہ، سرفراز شاہ اوردیگر افراد پر اختیارات کے ناجائز استعمال اورغیر قانونی مراعات حاصل کرنے کےالزام میں5 شکایات پر کارروائی کاآغاز کردیاگیا ہے۔ سندھ کے سابق وزیر اور ایم پی اے سیدعلی نواز شاہ اور ڈی جی آغا ظفر اللہ درانی کے خلاف بھی کرپشن کے الزامات میں کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ مسلم لیگ(ق) پنجاب کے سابق وزیر چوہدری ظہیر الدین اورسابق ٹائون ناظم اختر علی کے خلاف اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے فیصل آباد ریونیو ریکارڈ میں ملی بھگت سے ردوبدل کرکے سرکاری زمین حاصل کرنے اور دیگر مبینہ مالی فوائد کے الزامات پر مبنی شکایات کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ نیب نے وزارت صنعت و پیداوار میں 3 ارب روپے کے گھپلوں کی بھی تحقیقات شروع کردیں نیب کے فیصلے کے مطابق سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کو بد عنوانیوں کےالزامات کا سامنا کرنا ہوگا۔ بلند اختر رانا کوپبلک اکائونٹس کمیٹی کے ریفرنس پر سپریم جوڈیشل کونسل نے بھی بدعنوانیوں کے مختلف الزامات میں برطرفی کی سزا دی تھی اور صدر نے انہیں آڈیٹر جنرل کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔ اب نیب نے ان کے خلاف انکوائری کھول دی ہے۔ ایک اور کیس میں فیڈرل اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کے خلاف بھی کارروائی کاآغاز کیاگیا ہے‘ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین ڈاکٹر جوزف ولسن کو بھی نیب تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا۔اجلاس میں محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات سندھ کے بجٹ میں 150 ملین روپے کے مبینہ خرد برد کے الزامات پر سابق وزیر جنگلات و جنگلی حیات گیان چند ‘ سابق سیکرٹری وسیم احمد ارسانی ‘ سابق چیف کنررویٹر جنگلات ریاض احمد واگان جبکہ قومی خزانے کو مبینہ خرد برد کے ذریعے 2.10 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے الزامات پر وزارت خزانہ اور وزارت صنعت کے افسران کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیاگیا ۔ایگزیکٹو بورڈ نے سابق چیئرمین این آئی سی ایل عابد جاوید اکبر ‘ جنرل منیجر (ایف اینڈ اے) این آئی سی ایل محمد ظہور ‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر (سی ایس ) این آئی سی ایل اعجاز اے خان ‘ منیجر انویسٹمنٹ پالیسی این آئی سی ایل شہاب صدیقی ‘ چیئرمین فرسٹ دائود انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ رفیق دائود کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی‘ ملزمان نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے فرسٹ دائود انویسمنٹ بینک لمیٹڈ میں 100ملین روپے کی غیر قانونی سرمایہ کاری کی۔اجلاس میں این ٹی ڈی سی کے افسران ‘ ڈیسکو چیف ایگزیکٹو ‘ ڈائریکٹر آف ڈسٹری بیوشن ‘ ٹرانسفارمر مینوفیکچرر اور دیگر کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا‘ ملزمان پر مینو فیکچرنگ انڈسٹری سے ملکر غلط اعدادو شمار پیش کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کاالزام ہے ۔ایگزیکٹو بورڈ نے میسرز گلوباکو (اورنج ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ) اور ڈی ایچ اے حکام اور ڈی ایچ اے کی ذیلی کمپنی لینڈکو پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف دوبارہ انکوائری کا فیصلہ کیا۔ایگزیکٹو بورڈ نے قصر ذوق لاہور کی غیر قانونی منتقلی کے مقدمے میں فاروق جہانگیر ‘ میاں پرویز محمود اور میاں ذوالفقاراور دیگر مقدمہ میںسابق چیئرمین واپڈا زاہد علی اکبر کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی۔سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) زاہد علی اکبر پاکستان چھوڑ کر بوسنیا چلے گئے تھے۔ ایگزیکٹو بورڈ نے سی ڈی اے اور ملٹی پروفیشنل کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف انکوائری کا معاملہ سی ڈی اے کو ریفر کردیا اور ہدایت کی کہ وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملٹی پروفیشنل کوآپریٹو ہاسونگ سوسائٹی کے کلیمز کے معاملہ کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے۔ ایگزیکٹو بورڈ نے عدم ثبوت پر ایم این اے رانا محمد اسحاق ‘ ٹی ایم اے پتوکی ‘ قصور اوردیگر کے خلاف انکوائری بند کرنے جبکہ سابق صدر زیڈ ٹی بی ایل / سابق چیئرمین پی سی بی محمد ذکاء اشرف کے خلاف انویسٹی گیشن اور سوئی نادرن گیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے سابق ایم ڈی عارف حمید کے خلاف مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔نیوزایجنسیوں کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب پنجاب سیدبرہان الدین نے اپنے بیان اورایک پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کیخلاف تحقیقات کا آغازکردیاگیاہے ‘رانا مشہود کے خلاف ویڈیو اسکینڈل اور یوتھ فیسٹیول کے علاوہ بھی کئی کیسز ہمارے سامنے آئے ہیں‘میٹرو بس ، نندی پور منصوبے سے متعلق بھی نیب کی کارروائی جاری ہے‘حکومتی پارٹی کے 2 اہم ارکان کےخلاف بھی کیس شروع ہو چکے ہیں، نام ابھی ظاہر نہیں کئے جا سکتے‘اراکین اسمبلی کیخلاف بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…