کراچی(نیوز ڈیسک)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی نشتر کالج کے قریب پیش آیا تاہم سیف الدین اس میں محفوظ رہے۔حملے میں سیف الدین خالد کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔خیال رہے کہ اٹھارہ اگست کو رشید گوڈیل کی گاڑی پر بہادرآباد کے علاقے میں 2 موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے نائن ایم ایم پستول سے 8 فائر کیے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے.رشید گوڈیل اپنے ڈرائیور اور ایک رشتے دار کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے،جب ان پر حملہ کیا گیا۔