اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں لینڈ مافیا کے ڈیروں پر رینجرز اور پولیس کے چھاپوں میں بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے افغان باشندوں سمیت 20 افراد گرفتار کرلئے گئے۔رینجرز اور پولیس نے کالعدم تنظیموں کے افراد کی موجودگی کی اطلاعات پر لینڈ مافیا تاجی کھوکھر، چوہدری یعقوب اور ملک کے ڈیروں پر چھاپے مارے، جس کے دوران افغان باشندوں سمیت 20 افراد گرفتار کئے گئے۔کارروائیوں میں بڑی تعداد میں جدید اسلحہ، غیر قانونی گاڑیاں، منشیات اور فوجی بوٹ بھی برآمد کرلئے، اسلحے میں ایک ایل ایم جی، 4 مشین گنیں بھی شامل ہیں، گرفتار افراد کو تھانہ کورال منقتل کردیا گیا۔