پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں پاکستان ایئرفورس کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 13دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے بڈھ بیر کیمپ پر حملے میں 13 دہشت گردوں کو مار دیا گیا۔ کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور چھپے ہوئے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ چکی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ریشن میں کوئیک ری ایکشن فورس کے میجر حسیب زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی اہکاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال اور سی ایم ایچ میں منتقل کیا گیا ہے۔ سی ایم ایچ میں 26 زخمیوں کو لایا گیا ہے جبکہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں چھ زخمی اور ایک نعش منتقل کی گئی ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں لائے گئے، زخمیوں میں سیکورٹی اہل کاروں میں رفیع اللہ، اکرام، نظام شاہ، محمد رضوان شامل ہیں