جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

زرداری کیخلاف کرپشن ریفرنس لاپتہ گواہ بیان کیلئے دستیاب ہے‘ نیب

datetime 18  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ سابق صدر زرداری کیخلاف کرپشن کے 2 ریفرنسز کا ایک اہم لاپتہ گواہ اب بیان دینے کیلئے دستیاب ہے۔ اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنس میں زرداری کی بریت کیخلاف پٹیشن میں ایڈیشنل ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پی پی پی کی گذشتہ حکومت کے دوران احتساب سیل کے سابق جوائنٹ سیکرٹری حسن وسیم افضل سے رابطہ نہیں ہوپایا تھا، حسن وسیم افضل کو عدالتی کارروائیوں کے دوران متعدد مرتبہ طلب کیا گیا، تاہم نہ تو انہوں نے جواب دیا اور نہ ہی کورٹ میں پیش ہوئے جبکہ اس وقت ان کے ٹھکانے کے بارے میں بھی کسی کو علم نہیں تھا۔ گواہ کی عدم دستیابی کی بنا پر استغاثہ کو انہیں گواہوں کی فہرست سے خارج کرنا پڑا تھا جس پر ڈویڑن بینچ نے ریمارکس دیئے کہ استغاثہ کی جانب سے گواہ کی حاضری کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری ہوسکتے ہیں۔ عدالت نے نیب کو اے آر وائی اور آرسس کرپشن ریفرنسز کی عدالتی کارروائی کا ریکارڈ دو ہفتوں کے اندر پیش کرنے کا حکم دیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…