پشاور (نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے چیف آف ائیر سٹاف ائیرمارشل سہیل امان کی کور ہیڈکوارٹرز پشاور میں ملاقات جاری ہے جس میں بڈھ بیر ائیر بیس پر حملے اور اس کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمٰن بھی موجود ہیں۔ کور کمانڈر نے آرمی چیف اور ائیر چیف کو دہشتگردوں کے حملے کے حوالے سے بریفنگ دی ہے اور اب اس حوالے سے مزید اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے