لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں الطاف حسین کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کیخلاف نظرثانی درخواست کی سماعت ہوئی۔ الطاف حسین کی جانب سے عاصمہ جہانگیر پیش ہوئیں جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ تنقید کرنا سب کا حق ہے اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد تنقید کرتے رہتے ہیں، کسی کے تنقید کرنے پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ اس پر عدالت نے کہا کہ الطاف فوج اور دیگر اداروں کے خلاف نہ بولنے کا حلف نامہ جمع کرائیں تو فیصلے پر نظرثانی پر غور ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں ہائیکورٹ نے الطاف حسین کے حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کی رپورٹ مسترد کردی