کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کے سابق کوارڈی نیٹر کے تابش کی نشاندہی پرقانون نافذ کرنے والے ادارے نے اس کے گھرمیںکارروائی کرکے اہم دستاویزات تحویل میں لے لی ہیں۔واضح رہے کہ تابش پہلے سے زیر حراست ہے ۔تفصیلات کےمطابق کراچی کے یوسف پلازہ میں رہائش پزیرمتحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کے سابق کوارڈی نیٹر تابش کے گھر میںقانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کی اور اہم دستاویزات تحویل میں لے لی ہیں۔جبکہ تابش پہلے سے ہی زیر حراست ہیں ۔ذرائع کے مطابق قانون نافذکرنے والے ادارے نءیہ کارروائی تابش کی نشاندہی پر کی ہے۔