لاہور(نیوزڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے قصور ویڈیو اسکینڈل میں ملوث 5ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کےخلاف درخواستیں خارج کردیں۔ گزشتہ روز لاہورہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزاروں کی طرف سے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پانچ ملزمان کو 28اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کررکھاہے حالانکہ مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے ، مخالفین سے ساز باز کرکے ہمیںمقدمہ میں نامزد کیاگیا ۔ درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قراردیاجائے۔ تاہم فاضل عدالت نے درخواست گزاروں کا موقف سننے کے بعد درخواستیں خارج کردیں۔