جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت اور متحدہ مذاکرات کٹھائی میں پڑنے کا خدشہ،فضل الرحمن ناکامی کے ڈر سے پیچھے ہٹ گئے

datetime 25  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد(آن لائن)ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان مذاکرات کٹھائی میں پڑنے کا خدشہ ،جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی مذاکرات سے پیچھے ہٹ گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابقمنگل کے روز حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان استعفوں کے معاملے پر پنجاب ہاﺅس میں جوں ہی مذاکرا ت شروع ہوئے تواس دوران فریقین کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے والے مولانا فضل الرحمن نے شرکت نہیں کی بلکہ صرف جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی متحدہ وفد کے ہمراہ پنجاب ہاﺅس پہنچے جوں مذاکرات شروع ہوئے تو اکرم خان درانی اُٹھ کر چلے گئے ،جے یوآئی (ف) اس حوالے سے موقف تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے ،ہم نے اپنی ذمہ داری بخوبی احسن طریقے سے نبھائی ہے جس کی بدولت دونوں فریقین کو مذاکرات کی میزپراکٹھا کر دیا ہے،ہماری خواہش ہے کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوں اور ایم کیو ایم پارلیمنٹ کا دوبارہ حصہ بنے اگر فریقین کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے تو جے یو آئی (ف) دوبارہ ثالثی کا کردار ادا کرے گی۔



کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…