جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

آفاق احمد نے الطاف حسین کو ٹینشن میں ڈال دیا

datetime 19  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے ستمبر میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے اور نشتر پارک میں جلسہ عام کے ا علان کے بعد شہر بھر سے مہاجر بزرگوں اور نوجوانوں کا چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر آمد اور تنظیمی ذمہ داران سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔اسی سلسلے میں بدھ کو ناظم آباد کے مہاجر بزرگوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے چیئرمین آفاق احمد سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ دو دہائیوں میں مہاجر قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے جس کا ازالہ کرنے کیلئے طویل عرصہ درکار ہوگا۔آفاق احمد نے کہا مہاجر قومی موومنٹ سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے اور نفرت و تشدد کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے تعلیم کے شعبہ میں کام کرنا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا مستقبل میں مہاجر قوم کی باگ دوڑ جن ہاتھوں کو سنبھالنا ہے انکی صلاحیتوں پر مجھے شک نہیں ،ان ہی نوجوانوں کی صلاحیتوں اور کاوشوں سے اس جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا۔آفاق احمد نے کہا مجھے اپنی قوم کے نوجوانوں پر بھروسہ ہے ،وہ اب کسی کے بہکاوے میں آکر اپنا مستقبل تاریک کرنے کی بجائے اپنی صلاحیتیں آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے وقف کریں گے کیونکہ وہ اب نفرت اور تشدد کی سیاست مسترد کرچکے ہیں۔آفاق احمد نے کہا کہ قوم کی بقاءو سلامتی کی جدوجہد مخصوص علاقوں تک محدود نہیں رکھ سکتے ، یہ جدوجہد کراچی کی تمام گلی محلوں بلکہ سندھ بھر میں پھیلائینگے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…